20 نومبر 2014 - 10:04
افغانستان میں بم دھماکہ، متعدد فوجیوں کی ہلاکت کا دعوی

افغانستان میں طالبان گروہ نے جنوبی صوبے ہلمند میں افغان نیشنل آرمی کا ایک ٹینک دھماکے سے تباہ کرنے کا دعوی کیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق طالبان گروہ کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ طالبان گروہ نے صوبے ہلمند میں واقع سنگین کے علاقے ساروان کلا میں افغان نیشنل آرمی کا ایک ٹینک دھماکے سے تباہ کردیا جس کے نتیجے میں اس ٹینک میں موجود چھے فوجی ہلاک ہوگئے۔ طالبان گروہ کے اس دعوے کی ابتک حکومت افغانستان یا آزاد ذرائع سے تصدیق یا تردید نہیں ہوئی ہے۔واضح رہے کہ طالبان گروہ نے حال ہی میں افغانستان کے مختلف علاقوں میں اپنی کاروائیاں تیز کرنے کا دعوی کیا ہے جبکہ افغان وزارت داخلہ کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں طالبان گروہ کے خلاف سیکیورٹی فورسیز کا آپریشن بدستور جاری ہے جس میں ابتک طالبان گروہ کے سینکڑوں افراد ہلاک و زخمی ہوچکے ہیں اور طالبان گروہ کے گرفتار کئے جانے والے افراد سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

.......

/169